ابنا: عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ آقامرتضی پویا نے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ایران کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایران کی چھے نکاتی تجویز شام کے بحران کو حل کرنے کی واحد راہ حل ہے۔ آقامرتضی پویا نے ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی کی اس بات کا خیرمقدم کیا کہ ایران شام میں امن قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے مثبت انداز میں ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ پاکستان کے اس سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور ترکی بھی شام میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے عالمی اداروں منجملہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے اور دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام کو روکنے کی کوشش کریں۔......./110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376430
سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ شام کے بحران کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی چھے نکاتی تجویز ہی واحد راہ حل ہے۔